• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروں کی خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ

لاہور ( نسیم قریشی ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یورپ ، امریکا کی طرز پر کمیونٹی سروسز کی سزائیں دینے کا قانون لانے کی تیاری، شہروں میں بے ترتیبی ختم کرنے، خوبصورتی کی بحالی کے عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنانےکیلئے تاریخ پہلی مرتبہ پنجاب حکومت نے اربن ری جنریشن ایکٹ 2025ء نیا ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری بلدیاتی شکیل احمد میاں ے جنگ کو بتایا کہ اربن ری جنریشن ایکٹ 2025ء کے مسودے پر ابھی کام جاری ہے ۔ جنگ کو موصول معلومات کے مطابق شہروں کی بے ترتیبی گندگی کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ابتدائی طور پر سرکاری ذرائع سے جنگ کو موصول معلومات کے مطابق شہروں میں بے ہنگم عمارتوں، طویل عرصہ سے زیر تعمیر عمارتوں، فٹ پاتھ ،سڑکوں کی غیر قانونی توڑ پھوڑ، گندگی پھیلانے، بےترتیب بجلی کی تاروں گچھوں ، بے ہنگم تشہیری بل بورڈ آویزاں کرنے ،صفائی عملے ،تہہ بازاری میں تعاون نہ کرنے اہم شاہراہوں پر کوئی تعمیراتی کام شروع کرکے مکمل نہ کرنے، ترقیاتی منصوبوں کے حفاظتی اقدامات نہ کرنا آلودگی کی وجہ بننے سمیت دیگرایسے عوامل جس سے شہر بے ہنگم اور گندہ نظر آتے ہیں، ان سب وجوہات پر کنٹرول کرنے کیلئے اربن ری جنریشن ایکٹ 2025ء لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جس پر محکمہ بلدیات پنجاب کو تجاویز بنانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید