• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے جمالی گوٹھ سے 9 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے جمالی گوٹھ سے 9سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے کچی آبادی جمالی گوٹھ قبرستان کے قریب سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں بچے کی شناخت 9 سالہ ولد سلمان کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او سہیل خاصخیلی کے مطابق بچے کو دوپٹے سے پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے ،اسکے گلے پر پھندے کا نشان ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے کے والد نے بتایا کہ عثمان کو نیند میں چلنے کی عادت تھی۔والد نے بتایا کہ منگل کی صبح سحری کے وقت بیٹی نے بتایا کہ عثمان گھر پر نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید