• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو بولنا اور حق مانگنا سکھایا، نثار کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی عوام کی حالت تبدیل کرنے کی کوشش کی انہیں بولنا اور حق مانگنا سکھایا ان کی برسی پر 4 اپریل کو عالیشان جلسہ منعقد کیا جارہا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کی جانب سے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا افطار میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جانی میمن ، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان مراد ، مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ نجمی عالم ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ علی راشد ، ٹاؤن چیئرمین چنیسر فرحان غنی ، ٹاؤن چیئرمین صفورہ ٹاؤن راشد خاصخیلی ، ایم پی اے فاروق اعوان ، سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رؤف ناگوری ، نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی شیراز وحید ، وائس ٹاؤن چیئرمین کورنگی زرین اعوان سمیت مختلف مذہبی تنظیموں کے رہنما ، سماجی شخصیات ، تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین ، اراکین کونسل ،صحافی، ہندو و کرسچن برادری اور کورنگی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی سندھ / چئیر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ چیرمین کورنگی ٹاون بہت زیادہ سرگرم ہیں اس سے پہلے میں یہاں آیا تھا تو پھولوں کی نمائش منعقد کی گئ تھی اور کورنگی میں کر کٹ ٹورنا منٹ ،آئ ٹی کا پروگرام، پارکوں کی تعمیر ، پیور بلاک ، سڑکو ں کی تعمیر اور سیوریج لائن بچھانے جیسے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں کورنگی میں نعیم شیخ نے ترقیاتی کامو ں کا جال بچھا دیا ہے جو کہ ماضی کے لوگوں نے نہیں کیا۔ اس موقع پرجانی میمن اورٹاون چئیر مین نے بھی خطاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید