• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی صورتحال ابتر ہے‘ سندھ اسمبلی میں ارکان کی تقاریر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی صورتحال ابترہے‘اٹھارویں ترمیم کے بعد سارے اختیارات وزیر اعلی ہاؤس نے اپنے پاس رکھ لئے ہیں ‘ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے ‘کہا جاتا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ نہیں‘آج شہر میں خوبصورت بسیں چل رہی ہیں کوئی تعریف نہیںکررہا‘پانی پر ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے‘مریم نوازسوشل میڈیا پر سرگرم ہیں‘ان کو یہ معلوم نہیں کہ سندھ بھی پاکستان میں ہے‘ان خیالات کا اظہارارکان سندھ اسمبلی نے ایوان میں منگل کو پری بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ پیپلزپارٹی کے قاسم سراج سومرو نے کہا کہ صحت میں پائلٹ پروگرام کومزیدموثربنانے کی ضرورت ہے ۔ننگرپارکرمیں بھی چیسٹ یونٹ قائم کیاجائے ۔تھر کے واٹر سپلائی لائن کے لئے رقم مختص کی جائے تاکہ مٹھی سمیت تمام علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کی جاسکے ۔ایم کیو ایم کے اعجاز الحق نے کہا کہ سندھ پورے شہر کراچی کی صورتحال ابتر ہے ۔حکومت نے طے کر لیا ہے کہ اورنگی والوں کو پانی نہیں دینا ۔سندھ دھرتی ماں کا بڑا بیٹا کراچی ہے۔صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پورے سندھ کو کراچی چلا رہا ہے۔ کہا جاتا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ نہیں ۔آج کراچی شہر میں خوبصورت بسیں چل رہی ہیں کوئی تعریف نہیں۔ایم کیو ایم کے فہیم احمد نے کہا کہ سودی نظام معیشت کے ساتھ یہ صوبہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
اہم خبریں سے مزید