• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم جہالت، نا انصافی، غربت کیخلاف اونچی آواز ہے، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ایم کیو ایم کے کارکنان کا نصب العین ہے، ایم کیوایم جہالت، جبر ، نا انصافی غربت اور ظلم کیخلاف سب اونچی آواز اور سب سے مضبوط دیوار ہے۔ خالد مقبول نے پارٹی کے 41 ویںیومِ تاسیس پر کہا ہے کہ جاگیر دارانہ نظام اور موروثی سیاست کے سامنے ایم کیوایم کا طرزِ سیاست ایک شراکتی شمولیتی اور حقیقی جمہوریت کی واحد امید ہے،ایم کیوایم کے 41 سال عزم و عمل اورقربانی و ایثار سے مالا مال ہیں۔
اہم خبریں سے مزید