راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سربراہ عسکری ادارہ پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیاپر تضحیک آمیزمواد شئیرکرنے والے ملزم محمد ریان ولد محمد نعیم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا ہے ،ملزم پی ٹی آئی کاکارکن بتایاجاتاہے، تھانہ وارث خان نے کانسٹیبل شہزاد احمد کی درخواست پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعہ 20 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ۔