• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروموشن سے محروم افسروں کے کیس اگلے بورڈ میں زیر غور لائیں گے،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر پروموشن سے محروم رہ جانے والے افسران کے کیسز ایک سال کی بجائے اگلے بورڈ میں زیر غور لائے جائیں گے۔ سیف سٹیز اتھارٹی، رائٹ مینجمنٹ پولیس اور سی سی ڈی سمیت مختلف ونگز میں عنقریب ایس پی عہدے کی 40 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مختلف عہدوں پر ترقی کے امیدوار افسران اپنی اے سی آرز و دیگر ریکارڈ مکمل رکھیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی گوجر خان جی ٹی روڈ پر کراس فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لاہور سے مزید