• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشتی حادثات نے کتنے پاکستانیوں کی جان لے لی؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) کشتی حادثات نے کتنے پاکستانیوں کی جان لے لی ؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش ، وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے کشتی حادثوں میں جاں بحق افراد سے متعلق ا صوفیہ سعید کے سوال پر تحر یری جواب میں بتایا گیاکہ 2023میں یونان کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں میں سے 262 افراد جبکہ 2024 میں 5 پاکستانی جاں بحق ہوئے، مراکش کشتی حادثے میں 10 پاکستانی اور لیبیا میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے جواب دیا کہ اس ضمن میں ایف آئی اے کےملک بھر میں انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون میں جون2023اور فروری 2025کے دوران 204گرفتا ریاں کی گئیں، چار کروڑ 87لاکھ روپے واپس کئے گئے۔ 60کروڑ رو پے مالیت کی جا ئیداد ضبط کی گئی ۔ 11کروڑ52لاکھ روپے کے اکا ئونٹس منجمد کئے گئے۔ دیگرمیں 531گر فتاریا ں کی گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید