اسلام آباد (ساجد چوہدری) ورچوئل یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز نے ماہر تعلیم ، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو ورچوئل یونیورسٹی کا قائم مقام ریکٹر مقرر کر دیا ،وہ نئے ریکٹر کی تقرری تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے، یہ فیصلہ سابقہ ریکٹرپروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد کیا گیا، اس ضمن میں نوٹیفکیشن سیکرٹری بورڈ آف گورنرز رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر عظیم خان نے جاری کر دیا ۔