کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ کے علاقے میں سروس پمپ میں جھگڑے کے دوران 51 سالہ محمد جنید ولد ظہور جاں بحق ہوگیا، مقتول سروس اسٹیشن پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا ، جنید اور کے شاگرد محمد صالح کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، محمد صالح نے جنید کو دھکا دیا تو وہ زمین پر موجود لوہے کی گرل سے سر ٹکرانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا جسے قریب نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، مقتول بلدیہ گیارہ نمبر کا رہائشی اور تین بچوں کا با پ تھا ۔پولیس نے ملزم محمد صالح کو گرفتار کرلیا ہے ۔