• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا خاتمہ نفاذ قرآن و سنت میں ہے، مذہبی رہنما

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا شعیب احمد قاسمی، مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ، قاری محمد خالد اور علامہ یونس حسن نے اپنے خطابات میں کہا ہے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا راستہ صرف نفاذِ قرآن و سنت ہے۔ جب تک ہم نظام قرآن کی طرف نہیں آئیں گے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کاقیام نا ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار علماء نے دارالعلوم جامعہ حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں محفلِ حسنِ قرأت کے اجتماع سے اپنے خطابات میں کیا۔محفل حسن قرت میں مصر سے معروف قاری فضیلت الشیخ محمود محمد عزازی عبدالرزاق کی ایمان افروز اور روح پرور تلاوت نے اس کانفرنس کو چار چاند لگا دئیے۔