• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے ،فوری احکامات

لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 271 ریڈز اور 149 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔آئی جی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 47 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی ۔