لاہور(خبرنگار،کرائم رپورٹرسے)دھرم پورہ کی گلستان کالونی کےسکول سی سی ڈی جی بوائز ہائی سکول میں میٹرک کے امتحانی سنٹر میں امیدواروں کونقل کروانے پرآر آئی غلام عباس اور نگران حافظ انوار کے خلاف کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ نے سی ای او ایجوکیشن لاہور کو فوری معطل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا۔ فیکٹری ایریا کے علاقے میںنقل کروانےمیں ملوث سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ کو معطل کرکے حوالہ پولیس کردیا گیا،امتحانی سنٹر میں امیدواروں کو دوسرے کمروں میں بیٹھا کر پیپر حل کروایا جارہا تھا ،سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ سے 4 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔