لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) جماعتِِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عوامی افطار پروگرام اوردیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ بدر نے اہلِ ایمان کے لیے باطل و کفر پر فتح و بالادستی کا مستقل پیغام دیا کہ تقویٰ، استقامت اور ایثار و قربانی ہی اہلِ ایمان کی اصل طاقت ہے ۔ قومی اتفاقِ رائے سے ازسرِنو قومی ایکشن پلان دہشت گردی کے سدِباب اور ملک دشمن بیرونی قوتوں کو طاقت ور جواب ہوگا ۔