• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے ،ابراہیم، حکیم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی حاجی محمد ابراہیم ، عبدالحکیم اور دیگر نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ایک ساتھی کو قتل اور دیگر کو زخمی کرنے کے مقدمات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی 1988ء میں لگائے جانے والے بجلی کے ٹاور کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے تھے منع کرنے پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کے خلاف پولیس کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،اس کے بعد انہوں نے دوبارہ کھمبا لگانے کی کوشش کی تو ہم نے عدالت سے رجوع کیا کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء میں رمضان المبارک میں رات کو ہم مسجد سے آرہے تھے مذکوری ایم این ائے اور ان کے دوسرے ساتھی دوبارہ کھمبا لگانے کے لئے آئے تھے منع کرنے پر انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ہمارے 3 ساتھی زخمی اور ایک ساتھی جاں بحق ہوگیا ، ان کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ان کا اپنا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا اس کے باوجود انہوں نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے ہمارے خلاف مقدمات درج کرائے ، ہم نے بہ امر مجبوری کراس ایف آئی آر کرائی ، مقدمہ تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے ، کیس میں گواہان نے گواہی دی کہ اس موقع پر ہمارئے پاس کوئی ہتھیار نہ تھے ویڈیو میں ملزمان واضح نظر آرہے ہیں ۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے دوبارہ میرے دادا اور میرے رشتہ دار باز محمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، مذکورہ ایم این ائے بااثر ہے وہ اور ان کے بھائی اب بھی ہمیں تنگ کررہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید