• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام غزوہ بدر کے حوالے سے سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی رہنما  قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اسلام کا سب سے پہلا اور عظیم الشان معرکہ ہے،مسلمان معاشی نظام کو مستحکم کرنے سے پہلے دفاعی نظام کو مضبوط کریں،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزوہ بدر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ دن ہے جب حق و باطل،خیر و شر اور کفر و اسلام کے درمیان فرق آشکار ہوگیا،درحقیقت غزوہ بدر ہی اسلام اور کفر کے درمیان وہ تاریخی معرکہ تھا جس نے مسلمانوں کی سیاسی قوت کو واضح کیا اور اس کے بعد اسلام کے سنہری دور کا آغاز ہوگیا ۔
ملتان سے مزید