غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز)اسرائیلی افواج نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مزید خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا ہے ، اسرائیلی فوج نیٹزارم کوریڈور تک پہنچ گئیں، صیہونی افواج نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی اہم راہداری پر قبضہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں غزہ دو حصوں میں بٹ گیا اورلاکھوں فلسطینیوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے۔