اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ایف بی آر میں آفس سپرنٹنڈنٹس کی ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے عہدوں پر ترقی12،ایڈ منسٹر ٹیو افسر اسلام آباد، لاہور،پشاور، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ایبٹ آباد، سیالکوٹ تعینات ,وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 20 مارچ 2025 کو نوٹیفکیشن نمبر 0605-IR-IV/2025 کے تحت ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں متعدد آفس سپرنٹنڈنٹس (BS-16) کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر (BS-17) کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ترقی پانے والے افسران میں مسٹر ابرار حسین، جو پہلے ریجنل ٹیکس آفس (RTO) فیصل آباد میں تعینات تھے، کو لارج ٹیکس پیئر آفس (LTO) اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح، مسٹر جاوید عالم کو ان کے موجودہ تعیناتی مرکز چیف کمشنر آفس (CTO) لاہور میں ہی ترقی دی گئی ہے۔