اسلام آباد(ایجنسیاں)سعودی عرب نے پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان کردیا‘ فروری 2026 تک ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کا تیل دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں اہم اعلان متوقع ہے‘ سعودی عرب اس سال پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دے گا‘ سہولت رواں ماہ سے حاصل ہوگی، ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کی سہولت فروری 2026 تک حاصل رہے گی۔