• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سول اعزازات تقسیم کی تقریب ایوان صدر میں 24 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد (رپورٹ ۔حنیف خالد) قومی سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب ایوان صدر میں ا مسال 23مارچ اتوار کی بجائے24مارچ پیر کو منعقد کی جائیگی جس میںنیشنل سول ایوارڈز کمیٹی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کئے گئے رمضان کے باعث یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستانیوں کو صدر مملکت آصف علی زرداری ایک باوقار قومی تقریب میں قومی سول اعزازات سے نوازیںگے۔ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب 23 مارچ کو ایوان صدر میں قرارداد لاہور کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے باعث اگلے روز کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ۔ پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید