• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن پاکستانی فزیشن آف نارتھ امریکا کا سالانہ کنونشن اوکلاہوما میں ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امریکن پاکستانی فزیشن آف نارتھ امریکا، APPNA کا سالانہ اسپرنگ میٹنگ اور کنونشن اس سال اوکلاہوما میں منعقد ہو رہا ہے کنونشن 3سے 6اپریل تک جاری رہے گا، جس میں امریکا بھر سے پاکستانی نژاد ڈاکٹرز ان کے اہلخانہ اور کمیونٹی کے افراد شریک ہوں گے جہاں طبی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے لیے Continue Medical Education (CME) سیشنز رکھے گئے ہیں تاکہ وہ جدید طبی تحقیق اور ٹیکنالوجی سے باخبر رہیں۔ اس کے علاوہ اعضاء کی پیوندکاری سے متعلق آگاہی کے لیے ایک ٹرانسپلانٹ وال بھی قائم کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید