اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کو وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل بشمو ل جموں و کشمیر تنازع کا بنیادی مسلہ حل کرنے کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے، اس کے ساتھ ہی بھارت پر زور دے رہا ہے کہ وہ امن اور بات چیت آگے بڑھانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کر نےکیلئے اقدامات کرےکیونکہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضہ سے دوطرفہ ماحول سازگار بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، بھارت بات چیت آگے بڑھانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے، افغانستان پاکستان کی سفارتی رسائی میں اہم ترجیح،،یہ بات وزیر خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات کے دوران تحر یری جواب میں بتائی ۔وزیر توانائی نے کہا کہ 6 ماہ میں گردشی قرض 9 ارب کم ہوا ،جبکہ وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ دو طرفہ تعلقات میں مشکلات کے باوجود پاکستان نے ذمہ داری سے کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کی سفارتی رسائی میں اہم ترجیح ہے،انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ دہشتگرد گروپوں خصوصا ٹی ٹی پی کی طرف سے افغان سرزمین کا استعمال ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ،اس مسئلے کو حل کرنے کی ہماری تمام کوششوں کا اب تک کوئی نتیجہ خیز جواب نہیں ملا ۔