• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: فلسطینی حمایت پر بھارتی طالبِعلم کو ملک بدری کا سامنا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت فلسطینی حمایت پر بھارتی طالبِ علم کو ملک بدر کرنے کے لیے امیگریشن افسران نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو بدر خان سوری کو پیر کی رات ورجینیا میں ان کے گھر کے باہر سے نقاب پوش ایجنٹوں نے حراست میں لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریسیا میک لافلن کا کہنا ہے کہ بدر خان سوری پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف بات کرنے، حماس کے پروپیگنڈے کو پھیلانے اور سام دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، ان کے کسی معروف یا مشتبہ دہشت گرد سے قریبی روابط ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ وجوہات کی بنیاد پر فارن ایکسچینج کے طالب علم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت حراست میں لیے جانے کے بعد ملک بدری کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر نقاب پوش ایجنٹوں نے اپنی شناخت محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے طور پر کروائی اور کہا کہ حکومت نے طلبِ علم کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید