چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ باغِ ابنِ قاسم میں بنائے گئے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔
ایک روز قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور اس دوران مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کے ایم سی اسپورٹس ارینا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔
سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر میئر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ پیڈل ٹینس بھی کھیلی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے باغِ ابنِ قاسم میں پیڈل ٹینس کھیلتے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر دی جسے جیالوں و صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔