• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، فوج کو مزید سرکاری کردار ادا کرنے کی اجازت دینے کا بل منظور

جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے تنقید کے باوجود فوج کے ارکان کو مزید حکومتی کردار ادا کرنے کی اجازت دینے کیلئے قانون میں ترمیم کی ہے، اس سے شہری معاملات میں مسلح افواج کے کردار کو وسعت ملے گی۔بنیادی طور پر صدر پرابوو سوبیانتو کے اتحاد کی طرف سے پیش کی گئی مسلح افواج کے قانون میں نظرثانی کا مقصد ایک ایسے ملک میں فوج کے کردار کو دفاع سے آگے بڑھانا ہے جو طویل عرصے سے اس کی طاقتور مسلح افواج کے زیر اثر ہے۔