• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی کارروائیاں تیز، متعدد فلسطینی شہید، 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری، کشیدگی میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی کارروائیاں تیز، متعدد فلسطینی شہئد، جنگ بندی خطرے میں، 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری سے کشیدگی میں اضافہ، غزہ میں فضائی حملے اور فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، پانچ افراد ملبے سے زندہ نکالے گئے، مغربی کنارے میں چھاپے اور تشدد، ایک بچے سمیت متعدد افراد شہید کر دئیے گئے، ایمبولینسز کی رسائی روکی گئی۔ حماس کو طاقت سے غیر مسلح کرینگے، اسرائیلی وزیرِ، نئی یہودی بستیوں کی منظوری کو کھلے عام فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کی کوشش قرار دیدیا، قنیطرہ میں پیش قدمی، اسرائیلی چوکیاں قائم، ان اقدامات کی عالمی مذمت کی جارہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور خطے کے دیگر حصوں میں فوجی کارروائیاں، سیاسی بیانات اور زمینی پیش رفت مسلسل جاری ہے، جس سے نہ صرف جنگ بندی معاہدہ کمزور پڑتا جا رہا ہے بلکہ دو ریاستی حل کے امکانات بھی شدید خطرے میں ہیں۔ غزہ میں تازہ ترین کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور فضائی حملوں میں ایک فلسطینی شہید ہوا، جسے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں تین منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبے پانچ فلسطینیوں کو شدید مشکلات کے باوجود ریسکیو کیا گیا، جو علاقے میں بنیادی سہولیات اور امدادی رسائی کی کمی کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے خود اعتراف کیا کہ اس نے جنگ بندی کے باوجود شمالی غزہ میں کارروائیاں کیں، جس پر فلسطینی حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے تنقید کی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صورتحال نہایت سنگین رہی، جہاں جنین، یریحو اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی چھاپوں کے دوران ایک بچے سمیت کئی فلسطینی شہید ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید