کراچی (نیوز ڈیسک) عرب دنیا کے واحد آسکر جیتنے والے فلم ساز کا ہدف، فلم انڈسٹری کی بحالی، الجزائر میں فلم Z کے ورثے کو دوبارہ زندہ کرنے، نئی پروڈکشن اسٹوڈیوز کے ذریعے صنعت کو مضبوط بنانیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مباق الجزائر، جو عرب دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کبھی اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتا، اب اپنی فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے بڑے اقدامات کر رہا ہے۔ 1970 میں سیاسی تھرلر Z کے لیے بہترین غیر انگریزی فلم کا آسکر جیتنے کے بعد الجزائر کی سنیما عالمی سطح پر کمزور ہو گئی تھی، لیکن اب حکومت اور فلم ساز ملک میں نئی پروڈکشن اسٹوڈیوز قائم کرنے، تاریخی فلموں کی تخلیق، اور غیر ملکی فلم سازوں کو یہاں فلمیں بنانے کی دعوت دے کر صنعت کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس منصوبے میں نیشنل فلم سینٹر کے قیام کے ذریعے اجازت ناموں اور ویزوں میں آسانی، اور سالانہ تقریباً 30 فلموں کی پیداوار کو یقینی بنانا شامل ہے، تاکہ الجزائر کی فلمی روایت کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے اور ملک کو عالمی فلمی نقشے پر مضبوطی سے قائم کیا جا سکے۔