کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کا جلد نیویارک آنیکا اعلان، حالانکہ ظہران ممدانی نے انکی گرفتاری کا وعدہ کیا تھا۔ نو منتخب مئیر کا موقف ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی عدالت کے وارنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا جائیگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بروکلین کونسل ویمن اِننا ورنیکوف کی دعوت پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد نیویارک کا دورہ کریں گے، اگرچہ نو منتخب مئیر ظہران ممدانی نے وعدہ کیا ہے کہ اگر نتن یاہو شہر میں قدم رکھیں تو انہیں گرفتار کریں گے۔ ممدانی نے اپنی انتخابی مہم میں یہ موقف اختیار کیا کہ نیویارک پولیس کے ذریعے نتن یاہو کو بین الاقوامی مجرمانہ عدالت کے 2024 کے گرفتاری وارنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا جائے گا، تاہم امریکہ اس وارنٹ کو تسلیم نہیں کرتا۔ ورنیکوف اور دیگر پرو اسرائیل رہنماؤں نے ممدانی کے اقدام کو غیر قانونی اور انتہا پسندانہ قرار دیتے ہوئے مخالفت کی ہے۔ نتن یاہو نے واضح کیا کہ وہ جلد دورہ کریں گے۔