• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں باکس آفس پر ناکام بالی ووڈ کی 10 بڑی فلمیں

کراچی (نیوز ڈیسک) 2025میں باکس آفس پر ناکام بالی ووڈ کی 10بڑی فلموں میں ایمرجنسی، سکندر، وار 2، سن آف سردار 2، باغی 4، دیوا، دھڑک 2، مالک، آزاد اور دی بھوتنی شامل، تاریخی و تجارتی فلمیں کامیاب رہیں، لیکن کئی بڑے بجٹ کی فلمیں کمزور اسکرپٹ و خراب عمل درآمد پر خسارے کا شکار ہوئیں۔ باکس آفس مجموعی آمدن 16 ہزار 398 کروڑ، ہندی نیٹ 4 ہزار 382 کروڑ، اوورسیز11 سو7 کروڑ روپے رہی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2025 میں بالی ووڈ نے ترقی اور بحالی کی واضح علامات دکھائیں، تاریخی ڈرامے اور تجارتی تفریحی فلمیں شائقین کو دوبارہ تھیٹر کی طرف لے آئیں، جیسے ہائوس پل 5 اور سیارہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ دھرندھر بھی کامیاب رہی۔ تاہم، کئی بڑے بجٹ پروجیکٹس، جن میں سکندر اور وار 2 شامل ہیں، باکس آفس پر ناکام رہے کیونکہ بڑے ستارے اور مہنگی پروڈکشن بھی کمزور اسکرپٹ اور خراب عملدرآمد کو چھپا نہ سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید