کراچی (نیوز ڈیسک) جیفری ایپسٹین فائلز جزوی اجرا پر متاثرین برہم، ٹرمپ انتظامیہ پر پردہ پوشی کے الزامات، ٹرمپ کی تصویر سمیت کم از کم 16 فائلز ویب سائٹ سے غائب، اہم شواہد اور بیانات نظر انداز، متاثرہ خواتین کا مؤقف ہے کہ انصاف نہیں ملا، قانونا مکمل اجرا لازم تھا، مگر اہم ایف بی آئی انٹرویوز اور داخلی میموز شامل نہیں، ارکانِ کانگریس کی بھی تنقید، بڑے کور اپ کا خدشہ، محکمۂ انصاف نے وضاحت کی ہے کہ متاثرین کی پرائیویسی کے باعث تاخیر اور ریڈیکشن ضروری تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیفری ایپسٹین سے متعلق سرکاری فائلز کے جزوی اجرا پر متاثرین، قانون سازوں اور عوام کی جانب سے امریکی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جاری کی گئی دستاویزات میں بڑی تعداد میں صفحات اور تصاویر کو سیاہ کر دیا گیا، جبکہ کم از کم 16 فائلز بغیر وضاحت کے ویب سائٹ سے غائب ہو گئیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی شامل بتائی جاتی ہے۔