جدہ (شاہد نعیم) جدہ میں کتب میلہ 2025 کی سرگرمیوں کا اختتام ہوگیا،جس میں 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد مقامی، عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں اور ایجنسیوں نے شرکت کی ، اسکےلئے 400 سے زائد پویلینز میں قائم کئے گئےتھے۔میلے میں تقریباً ایک لاکھ 95 ہزار کتابوں کی نمائش کی گئی ، 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نےمیلےکا دورہ کیا۔کتاب میلے میں ثقافتی سرگرمیوں کا بھرپور اور متنوع سلسلہ پیش کیا گیا جن کی تعداد 176 سے زائد رہی اور جو مختلف عمر کے طبقات اور فکری دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی تھی، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تحقیقی تصنیف ’’دستور المدینہ المنورہ“ میثاقِ مدینہ اور جدید مغربی دساتیر کا تقابلی مطالعہ" عربی زبان میں پیش کی گئی۔ پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین چوہری نور الحسن گجر نے بھی اس کتاب کو امت مسلمہ کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے تاریخ کا ایک بڑا شاہکار قرار دے دیا۔