• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء کا اسکینڈل، نیٹ ورک پکڑا گیا

اسلام آباد(طاہر خلیل ) افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء کا سکینڈل ،نیٹ ورک پکڑ ا گیا ،نیٹ ورک کامرکز طورخم سرحد کے قریب،سرکاری افسران ملوث، دس افسران، نو ایجنٹ اور سولہ دیگر افراد گرفتار کر لئے ،ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملے میں پہلی بار زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی،تحقیقات میں اداروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا،ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں نے چارج سنبھالا تو مجھے سعودی عرب سے ایک سفارت کار دوست نے کچھ ڈبے بجھوائے جن میں افغان شہریوں کو جاری تقریبا 300 پاکستانی پاسپورٹ تھے انہوں نے بتایا وہ مزید پاسپورٹ بوریوں میں بھیجنے کے لیے تیار ہیں، معلوم ہوا مجھ سے پہلے والے ڈی جی کے دور میں سعودی عرب سے ایک سرکاری خط آ چکا تھا. میں نے اس مسئلے پر خط لکھا اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا، انکوائری کمیٹی قائم کی گئی سربراہی اعجاز رسول ملک جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نے کی۔

ملک بھر سے سے مزید