• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا جنگ بندی توڑنا شرمناک فعل ،ملی یکجہتی کونسل پنجاب

لاہور (نمائندہ خصوصی) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اجلاس صدر پنجاب و امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اس موقع پر غلام شبیرقادری، علامہ علی اکبر کاظمی،سید طاہر بخاری،مولانا مختار احمد سواتی،پیر ارشد اویسی، محمد فاروق چوہان،مفتی محمد عمر، نوید زبیری،قاری وقار چترالی،قاری مشتاق لاہوری،حافظ خلیل حنفی،علامہ ظہیر الحسن کربلائی، عمران الحق و دیگر بھی موجود تھے ،جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اور امریکی سرپرستی میں صیہونی فوج کے مظالم کے خلاف آج پنجاب سمیت ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ بعدا زاں انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی توڑنا شرمناک اقدام ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صرف دو دونوں میں 170بچوں 80خواتین سمیت 970افراد کو شہید کرد یا گیا ہے۔
لاہور سے مزید