• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان فلمساز نہ تو مغرب کی نقل کریں اور نہ ہی ٹیکنالوجی کے زیر اثر آئیں، سبھاش گھئی

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، گیت نگار، میوزک ڈائریکٹر اور سابق اداکار سبھاش گھئی نے نوجوان فلمسازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نہ تو مغرب کی پیروی یا نقل کریں اور نہ ہی ٹیکنالوجی کے زیر اثر آئیں۔ 

80 سالہ سینئر بھارتی ہدایتکار نے جمعہ کو اپنی آئیکونک اور ماسٹر کلاس فلم قرض کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوان فلمسازوں پر زور دیا کہ وہ مغربی سنیما کی تقلید سے گریز کریں۔

اس کی بجائے اپنی ثقافت میں موجود کہانیاں بنائیں، اور یہی وہ طریقہ ہے جو ہندی فلم انڈسٹری کی نشاۃِ ثانیہ کرسکتا ہے۔

وسطی بھارتی شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے جہاندیدہ فلمساز و ہدایتکار کا نوجوانوں سے کہنا تھا کہ اپنی ثقافت سے پیوست رہیں۔

انھوں نے کہا وہ فلمیں بنائیں جنھیں دیکھتے ہوئے آپ بڑے ہوئے، وہ لوگ اور دنیا جو آپکے گرد موجود تھے ان پر کام کریں تو پھر آپ اس قابل ہونگے کہ ان جذبات کو درست انداز میں پیش کرسکیں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ تامل اور تیلگو فلمیں جو شائقین میں کام کررہی ہیں وہ اپنی جڑوں سے جڑی ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید