• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: نارتھ ہائیڈ سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کا آپریشن متاثر، 1351 فلائٹس منسوخ


برطانیہ میں نارتھ ہائیڈ سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا، جس کے باعث 100 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی تحقیقات میں کاؤنٹر ٹیرر پولیس بھی شامل ہے۔ 

الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگی آگ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگی آگ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش سے آج 1351 آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ آئندہ چند روز تک ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر رہنے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پانچ ہزار گھروں کی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید