• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف خان فراڈ کیس، ماڈل نادیہ حسین سمیت 6 افراد بینفشری نکلے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کے ہاتھوں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے فراڈ کیس کی تفتیش میں ماڈل نادیہ حسین سمیت 6 افراد بینفشری نکلے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات میں اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اداکارہ نادیہ حسین اپنے سیلون ( نادیہ حسین سیلون اینڈ medspa ) بینک فراڈ کی رقم سے چلاتی رہیں جبکہ ان کے علاوہ دیگر افراد عدیل ، گلنار ، علائو الدین ، نعیم اور عمران کے اکائونٹس میں بھی عاطف خان کے اکائونٹ سے رقم منتقل ہوئی ۔ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین سمیت مذکورہ افراد کو فراڈ کیس میں طلب کیا جائے گا اور ان سے تفتیش کی جائے گی۔بھاری رقوم 26 مرتبہ نادیہ حسین سمیت مذکورہ افراد کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید