ملتان(سٹاف رپورٹر) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 316گرام آئس برآمد کرلی اے این ایف کے حوالے کردیا ۔نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی جارہی تھی کہ اے ایس ایف نے ایک شخص کو مشکوک جان کر روکا اور سفری بیگ کی ٹرالی کی تلاشی لی گئی تو خفیہ جگہ پر چھپائی ہوئی 316گرام آئس برآمد کرلی ۔