کوئٹہ(پ ر)چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیاہے انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور سیاست میں بھی انکی خدمات نمایاں ہیں،انکی وفات سے ملک ایک مقبول سیاستدان اور عالم دین سے محروم ہو گیا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی دینی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ درایں اثناء صوبائی وزیر زراعت و کو آپریٹو میر علی حسن زہری نے جمعیت کے رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ ان کی دینی، سیاسی اور پارلیمانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،حافظ حسین احمد کی وفات ایک بڑا قومی نقصان ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔