• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بلاک میں چیمبرزالاٹمنٹ کے معاملہ پر وکلا میں لڑائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار میں وکلا کے نئے بلاک میں چیبمرز الاٹمنٹ کے معاملہ پر وکلا میں لڑائی ہوگئی، الاٹمنٹ ریکارڈ طلب کرنے پر نائب صدر خالد خان بلوچ پر نوجوان وکلا نے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا، خالد خان بلوچ نے پولیس تھانہ چہلیک میں درخواست دے دی، ڈسٹرکٹ بار کےہنگامی اجلاس میں خالد بلوچ پر حملےکی شدید مذمت کی گئی، دوسری جانب وکلا ذرائع نے بتایا ہے کہ نوجوان وکلا نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ملتان سے مزید