• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی یونین سی بی اے واسا، لیبر،علمدار یونین،مزدور یونین ودیگر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) غازی یونین سی بی اے واسا، لیبر،علمدار یونین،مزدور یونین ودیگر تنظیموں پر مشتمل گرینڈالائنس کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ہوا ، جس کی صدارت صدر ہدایت اللہ خان ،جنرل سیکرٹری مہر عمر حیات ہراج نے کی ،اجلاس میں درجنوں عہدے داروں وورکروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہر محمد عمر حیات ہراج ،ہدایت اللہ خان اور ملک منیر ہانس نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ادارے کا ایک ورکر دشمن گروپ ہمارے سینیئر اور بزرگ رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت خبریں لگوا رہا ہے،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید