ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے کہ اخوت فاؤنڈیشن بالخصوص محنت کش مزدور پیشہ طبقے کو کاروبار زندگی چلانے کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کو حقیقی معنوں میں یقینی بنا رہی ہے مخیر حضرات اور سماجی ذمہ داران کو بھی بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی خاتون رہنما شازیہ ہاشمی سے کی گئی ملاقات میں کیا ،اس موقع پر شازیہ ہاشمی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مستحقین کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔