• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی: عید بونس اچھی اے سی آر سے مشروط کر دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے آڈٹ اعتراضات، لیٹ سِٹنگ الائونس کا نام تبدیل، عید بونس اچھی اے سی آر سے مشروط کر دیا گیا، زکریا یونیورسٹی میں نئے انتظامی احکامات نے ملازمین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا، خزانہ دار آفس کی سفارش پر سِنڈیکیٹ نے ’’لیٹ سِٹنگ الائونس‘‘ کے نام کو اعزازیہ میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے، محکمہ کے سربراہان اپنے ماتحت کام کرنے والے ملازمین کی فہرست بطور اعزازی ایوارڈ کے لیے فراہم کریں گےملازمین کا کہنا ہے کہ متعلقہ چیئرمین اور افسر ان ملازمین کو بلیک میل کریں گے وائس چانسلر اس کا فوری نوٹس لیں، خزانہ آفس کاکہنا ہے کہ آڈٹ اعتراضات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ملتان سے مزید