• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی، فارمیسی کالج کا فارم ڈی پروگرام منظور

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فارمیسی کالج کے فارم ڈی ( Pharm D) پروگرام کو فارمیسی کونسل منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے منظور کر لیا ہے اور پروگرام کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو اپنے افتتاحی بیچ کے لیے 50 طلباء کو داخلہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس اہم کامیابی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔
ملتان سے مزید