ملتان(سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیم نے مسلسل ریکی کے دوران مجاہد کالونی بوریوالا میں ایک گھر میں قائم جعلی پیکنگ یونٹ پر کارروائی کی۔مختلف اقسام کے مصالحے معروف برانڈز کے ڈبوں میں پیک کیے جا رہے تھے۔مصالحوں کی جعلی پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ تمام مس برانڈڈ مٹیریل قبضے میں لے کر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔