ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ، سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی، پرو وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ قائد اعظم 20 ویں صدی کے عظیم قائدین میں شامل ہیں ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کی ضرورت ہے قائد اعظم وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے براعظم ایشیاءکا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا ،ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قرارداد پاکستان کے سلسلہ میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام جناح ہال ویمن یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ سیمینار قائد اعظم کا دو قومی نظریہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے سابق ڈائریکٹر کالجز و صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، رجسٹرار ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر میمونہ یاسمین خان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹیڈیز بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر مرید حسین ملک، سجادہ نشین دربار حضرت داؤد جہانیاں مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، چیئرمین ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب ابرار حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی مظفرگڑھ طاہرہ رفیق، پرنسپل پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول ملتان سیدہ قراةالعین اقبال، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، سماجی رہنما رشید عباس خان ویگر نے بھی خطاب کیا ،مہمانوں میں سلام پاکستان ایوارڈز آف آنرز پیش کئے گئے۔