• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ پنجاب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈے پھیلانے والے سازشی عناصر کو عوام نے مسترد کر دیا ، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین پارٹی کا اثاثہ ہیں جن کی انتھک جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر ان کی کارکردگی کو سراہا، میاں مجتبیٰ شجاع نے مزید کہا کہ ملتان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ملتان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتی سطح پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ملتان سے مزید