• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر 2 میں ناقص تعمیرات، آڈٹ کرائیں، پی ایم اے کا کمشنر سے مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)  کمشنر ملتان ڈویژن گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے دورے پر پہنچے جہاں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اس دوران کمشنر ملتان ڈویژن کو نشتر 2 ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نشتر 2 میں ایس این ای کے مطابق عملہ بھرتی نہیں کیا جا رہا ، اس وقت نشتر 2 ہسپتال میں انیستھیزیا ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جس سے آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں نشتر 2 ہسپتال میں کارڈیک وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن فٹنس کے لئے درکار ایکو اور دیگر دل کے ٹیسٹ کروانے کیلئے مریضوں کو تیس کلو میٹر دور کارڈیالوجی ہسپتال آنا پڑتا ہے  مطالبہ ہے کہ نشتر 2 عمارت کے نقائص کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کروائی جائے جبکہ نشتر 2 ہسپتال کے فیز 2 کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے تاکہ 1 ہزار بستروں پر مشتمل نشتر 2 باقاعدہ ایک ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر فعال بنایا جا سکے، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے وفد کو یقین دہانی کروائی تمام مسائل سے متعلق سیکرٹری ہیلتھ کو آگاہ کر کے ان کا فوری حل ممکن بنایا جائیگا۔
ملتان سے مزید