• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے موقع پر ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ایکسپریس ٹرینوں، مسافر ٹرینوں اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیاوزارت ریلوے کے مطابق خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہےنوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالفطر کے پہلے تینوں روز تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور ریلوے کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عید الفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی ایڈوانس بکنگ پر بھی کرایوں میں 20 فیصد کمی کااطلاق ہوگا تاہم 20فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید