• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بھی مسلمان ہیں، نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں: منال خان








پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ منال خان نے نماز اور روزوں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

 منال خان سوشل میڈیا پر بھی بہت سرگرم رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 10.4 ملین فالوورز ہیں۔

منال خان اکثر اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مذہبی عبادات پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا۔

منال خان نے کہا کہ کل میں نے جو ویڈیو شیئر کی، وہ بہت سارے لوگوں کو پسند آئی، لیکن کچھ نے سوال کیا کہ کیا میں نے مغرب کی نماز پڑھی یا نہیں؟ تو آج میں نے نماز ادا کی اور سوچا آپ سب سے شیئر کر لوں اور ہاں میرے ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں ہے، ہم بھی مسلمان ہیں نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عبادت بھی کرتے ہیں۔

منال خان کی رمضان روٹین کو مداحوں نے بہت سراہا، ان کے دوپٹے کے ساتھ انداز اور نو میک اپ لک کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید