• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی فلم سکندر پر کاپی کے الزامات لگنے لگے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر کے گانے زہرہ جبین پر کاپی کرنے کے الزامات لگنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور رشمیکا منڈانا پر فلمایا گیا گانا زہرہ جبین جہاں پذیرائی حاصل کر رہا ہے وہیں اس پر اس لحاظ سے تنقید کی جارہی ہے کہ اس گانے میں سلمان خان کی ڈریسنگ اور ڈانس اسٹیپس پر ایک بنگلادیشی ایکٹر کی 2023ء میں ہو بہو پرفارمنس آچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس گانے کے اصل ہونے کے حوالے سے کافی کچھ کہا جارہا ہے۔ ناقدین نے  سلمان خان کے ڈانس اسٹیپس پر سوال اٹھاتے ہوئے ان پر نقالی کا الزام لگایا ہے۔

اس کے علاوہ اس فلم کے کچھ مناظر بھی بنگلادیشی فلم کی کاپی قرار دیے جارہے ہیں، یہ سب کتنا سچ ہے یہ تو سلمان خان کی فلم سکندر کے ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید